حیدرآباد۔28جولائی(اعتماد نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مانسونی
ہواؤں کے تیز چلنے کی وجہ سے دونوں ر یاستوں کے اضلاع میں زبردست بارش ہو
رہی ہے۔ تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد ‘ ورنگل میں زبردست بارش ہونے
پر عام زندگی درہم برہم ہو چکی ہے۔ جبکہ ضلع کھمم ‘ نلگنڈہ میں تیز بارش
جاری ہے۔ محبوب نگر ‘ نظام آباد اور
دیگر اضلاع میں ان دونوں اضلاع کے
ابقابلہ میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ دوسری جانب آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم
‘ مشرقی گوداوری ‘ میں بھی مانسونی ہوؤں کے تیز چلنے کی وجہ سے بارش کی
وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہے ہیں۔ آندھرا پردیش کے کئی نشیبی علاقوں میں
بارش کی وجہ سے برقی کی عدم سربراہی کے ساتھ ساتھ آمد و رفت کے لئے مشکلات
پیش آرہے ہیں۔